اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ زین بگٹی نے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا شروع کردیا، آپ نے ہمارے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا تھا، بلاول کے سوال پر شاہ زین بگٹی کا حیرت انگیز جواب

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا شروع کردیا،قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا جبکہ بجٹ منظور ہوتے ہی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس چلے گئے۔ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے پیر کو زرداری ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،جس میں بلاول بھٹو نے

ان سے شکوہ کیا کہ آپ نے تو ہمارے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا تھا مگر آپ رات کو وزیراعظم کے عشائیے میں چلے گئے اور آج بجٹ پاس کرانے میں حکومت کا ساتھ دیا،جس پر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہ کئے تو میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔بلاول نے کہا کہ آپ حکومت یا اپوزیشن میں سے کوئی ایک راستے کا انتخاب کریں،میری خواہش ہے کہ آپ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنیں کیونکہ اس حکومت نے عوام کو مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا،ملک بحرانوں کا شکار ہے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ زین بگٹی نے یقین دلایا کہ وہ حکومت سے زیادہ اپوزیشن کی طرف ہیں اور آنے والے دنوں میں پارٹی کی مشاورت کے بعد اپنا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا جبکہ بجٹ منظور ہوتے ہی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس چلے گئے۔ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے پیر کو زرداری ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،جس میں بلاول بھٹو نے ان سے شکوہ کیا کہ آپ نے تو ہمارے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا تھا مگر آپ رات کو وزیراعظم کے عشائیے میں چلے گئے اور آج بجٹ پاس کرانے میں حکومت کا ساتھ دیا،جس پر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہ کئے تو میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…