منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بھٹوکے اصل وارث زرداری نہیں،فاطمہ بھٹو ہے،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی،ڈرون حملے پر یہ امریکہ کو کیا کہتے ہیں؟ مراد سعید نے بلاول بھٹو کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو مناظرے کا چیلنج کرنے والے عمران خان کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کرسکتے،بھٹوکی اصل وارث زرداری نہیں،فاطمہ بھٹو ہے،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، یہ امریکہ سے کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤہم مذمت کرتے جائیں گے،ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں،

ٹی وی پر مناظرے کیلئے بھی تیار ہوں۔پیر کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں کی محبت مزید گہری ہوگئی،ہم کہتے تھے کہ یہ آپس میں ملے ہوئے ہیں،آج پھر ثابت ہوگیا یہ بھی ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ یہ جماعتیں نورا کشتی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں وبا کا صحیح مقابلہ نہیں کیا،آج یورپ کے ممالک بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے دور میں پی آئی اے کا بیڑا خرق کر دیا۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ پر مراد سعید نے کہاکہ یہ شخص عمران خان کو چیلنج کرتا ہے مگر اس کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،یہ شخص بھاگ رہا ہے۔اپوزیشن کے واک آؤٹ پر اسپیکر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی جائیں اپوزیشن کو منا لائیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن سے ایک ہی سوال ہے جب مراد سعید کھڑا ہوتا ہے تو یہ کیوں بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تو کہتے تھے ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،یہ تو کہتے تھے حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں،آج خود بھاگ گئے اور یہاں دیکھ لیں حکومتی سائیڈ ارکان سے بھری پڑی ہے۔مراد سعید نے کہاکہ اسپیکر صاحب جب میں تقریر ختم کروں گا اپوزیشن خود ہی واپس آجائے گی۔ مرادسعید نے پھر فرزند زرداری کہہ دیا۔ اسپیکر نے کہاکہ آپ ایسے الفاظ نہ کہا کریں معزز رکن قومی اسمبلی کہا کریں۔ مرادسعید نے کہاکہ بھٹو کی

اصل وارث زرداری نہیں فاطمہ بھٹو ہے،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ دہشتگردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکہ کہتا ہے،یہ امریکہ سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے،کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤہم مذمت کرتے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جس سمارٹ لاک ڈاون کا وڑن دیا آج بلوم برگ والے بھی اعتراف کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ٹی وی مناظرہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں،ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔ مراد سعید کی تقریر کے بعد اپوزیشن ایوان میں واپس آگئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مراد سعید کے پاس علم نجوم ہے انکے بیٹھنے لے بعد اپوزیشن واپس آ گئی ہے،مراد سعید نے کہا تھا میری تقریر کے بعد اپوزیشن واپس آ جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…