لاہور (آن لائن) موجودہ حکومت کو دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد پنجاب اسمبلی کے دونوں اطراف کے اراکین کو تاحال پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے بارے میں علم نہیں ہو سکا، جس کے نتیجے میں مختلف اراکین اسمبلی نے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے لئے پنجاب اسمبلی رواں بجٹ اجلاس کے دوران 35 تحریک
استحاق اور قرار دادیں اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہیں جبکہ قواعد و ضوابط کے تحت پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران کوئی رکن اسمبلی تحریک استحقاق، تحریک التوائے کار اور قرار دادیں جمع نہیں کروا سکتا جو اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین اسمبلی ابھی تک قواعد و ضوابط کے ناواقف ہیں۔