پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ استحصالی قوتوں کے سامنے بے بسی کے مترادف عمل ہے ، ثروت اعجاز قادری نے حکومتی رٹ کو کمزورقرار دیدیا

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں اضافہ سے مہنگائی ہوگی غریب کو مزید پریشانی اٹھانا پڑے گی ،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ استحصالی قوتوں کے سامنے بے بسی کے مترادف عمل ہے ،حکومت نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت ایک لمحے کیلئے بھی غریبوں کیلئے نہیں سوچا ،مئی میںپیٹرول کی قیمت کم ہونے پر پیٹرول نایاب کردیا گیا

سرمایہ داروں نے کھربوں روپے کمالئے ،حکومت پیٹرول کی فراہمی کے دعوئے ہی کرتی رہی لگتا ہے حکومت کی رٹ کمزور ہوگئی ہے ،کرپشن کے نت نئے طریقے ڈیزائن کرلئے گئے ہیں غریب غربت کی چکی میں پس رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مد میں 47روپے لیٹر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے،پیٹرول کی موجودہ قیمت 85روپے لیٹر ہونی چاہیے تھی آئی ایم ایف کے اشاروں پر اضافہ کیا گیا،ایک لیٹر پیٹرول پر 47روپے کے ٹیکسز سمجھ سے بالاتر ہے ،حکومت کا کام تو غریب کو ریلیف دینا ہوتا ہے حکومتی پالیسی اس کے بر عکس ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرئے مہنگائی ختم اور غریبوںکو نوکریاں فراہم کی جائے ،موجودہ حالات میں کورونا لاک ڈائون سے غریب کیلئے دو وقت کا کھانہ بھی مشکل بنادیا ہے ،کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ایوریز بل بھیج غریبوں کو پریشان کردیا ہے ،حکومت دعوئوں سے کام چلانے کی بجائے عملی طور پر عوام کے مسائل حل کرے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ استحصالی قوتوں کے سامنے بے بسی کے مترادف عمل ہے ،حکومت نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت ایک لمحے کیلئے بھی غریبوں کیلئے نہیں سوچا ،مئی میںپیٹرول کی قیمت کم ہونے پر پیٹرول نایاب کردیا گیا

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…