پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی شکار حاملہ خاتون کو 8 ہسپتالوں نے داخل کرنے انکار کر دیا، خاتون کے ایمبولینس میں ہی دم توڑ جانے کا افسوسناک واقعہ

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کا شکار حاملہ خاتون 8ہسپتالوں میں داخل نہ کئے جانے کے بعد انتقال کرگئی ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک 30سالہ خاتون جو 8ماہ سے حاملہ تھی گزشتہ روز اس وقت ہلاک ہوگئی جب رکشہ اور ایمبولینس میں اسے 8ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں اسے کوروناوائرس کی علامات کی بناء پر ایک سے دوسرے ہسپتال ریفر کیا جاتارہا یاپھر بیڈزکی عدم دستیابی کا

بہانہ بنا کرداخل کرنے سے انکارکردیا گیا۔خاتون نے جب ایمبولینس کے اندر ہی دم توڑاتو وہ اس کے اہلخانہ 13گھنٹوں کیلئے سڑکوں پر چکر کاٹتے رہے ۔یہ واقعہ شمالی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں غازی آباد کی کھوڈا کالونی کی رہائشی نیلم کماری کے ساتھ پیش آیا ۔واقعہ نے نوئیڈا کی انتظامیہ کو ہلا کررکھ دیا ہے جنہوں نے فوری طور تمام ہسپتالوں کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کرلیا تاکہ ان سے بات کی جاسکے کہ کورونا وائرس کے دوران علاج کے لئے قوانین کے تحت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو علاج کے بغیر کیسے واپس بھیجا جاسکتا ہے۔ نوئیڈا میں کورونا وباء کیلئے ریسپانس آفیسر نریندرا بھوشان نے اعتراف کیا ہے کہ معاملہ تشویش کا باعث ہے ۔انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کا شکار حاملہ خاتون 8ہسپتالوں میں داخل نہ کئے جانے کے بعد انتقال کرگئی ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک 30سالہ خاتون جو 8ماہ سے حاملہ تھی گزشتہ روز اس وقت ہلاک ہوگئی جب رکشہ اور ایمبولینس میں اسے 8ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں اسے کوروناوائرس کی علامات کی بناء پر ایک سے دوسرے ہسپتال ریفر کیا جاتارہا یاپھر بیڈزکی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کرداخل کرنے سے انکارکردیا گیا۔خاتون نے جب ایمبولینس کے اندر ہی دم توڑاتو وہ اس کے اہلخانہ 13گھنٹوں کیلئے سڑکوں پر چکر کاٹتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…