پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئی، انتہائی تہلکہ خیز پیغامات

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (آن لائن) نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئی۔ آئل بحران کے دنوں میں پی ایس او کے علاوہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کرنے کے لیے فنی خرابی کے بورڈ لگا کر پٹرول کی فروخت بند کر دی تھی جس کیوجہ سے عوام پٹرول کی تلاش میں خوار ہوتی رہی۔ اس طر ح ان کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کر کے اربوں روپے کا ناجائز منافع کمایا تھا۔

جبکہ پاکستانی اسٹیٹ آئل کمپنی کے پمپوں پر صرف تیل دستیاب تھا۔ جس وجہ سے اوگرا نے متعدد کمپنیوں کو کروڑوں روپے جرمانہ کیا مگر انہی کمپنیوں نے قبل از وقت پٹرول مہنگا ہونے کے باعث اب دوبارہ سے اربوں روپے کما لیے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم اور پیغامات میں کہا جارہا ہے کہ کل سے پورے ملک میں پیٹرول وافر مقدار میں ملے گا کیونکہ پیٹرول فی لیٹر 100 روپے کا تقریبا ہو گیاہے ان پیغامات میں کہا جارہا ہے چونکہ سرکاری ادارے کاروائی کرنے میں بے بس ہیں وہ صرف تنخواہیں لے سکتے ہیں اس لیے نجی کمپنیوں نے کچھ دن پہلے آپ لوگوں کو پٹرول کے لیے ذلیل کیا تھا آج آپ کا دن ہے نجی کمپنیوں سے بالکل بائیکاٹ کردیں ان سے پٹرول لینا بند کردیں۔پیٹرول صرف اور صرف PSO سے ڈلوائیں بلکہ غیر سرکاری پمپوں پر جائیں اور کہیں کل جب سستا تھا تو نہیں دیتے تھے اب ہم پی ایس او سے ڈلوائیں گے۔غیر سرکاری کمپنیوں سے صرف 10 دن ان سے پٹرول نا خریدو مکمل بائیکاٹ کرو۔  آئل بحران کے دنوں میں پی ایس او کے علاوہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کرنے کے لیے فنی خرابی کے بورڈ لگا کر پٹرول کی فروخت بند کر دی تھی جس کیوجہ سے عوام پٹرول کی تلاش میں خوار ہوتی رہی۔ اس طر ح ان کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کر کے اربوں روپے کا ناجائز منافع کمایا تھا۔ جبکہ پاکستانی اسٹیٹ آئل کمپنی کے پمپوں پر صرف تیل دستیاب تھا۔ جس وجہ سے اوگرا نے متعدد کمپنیوں کو کروڑوں روپے جرمانہ کیا مگر انہی کمپنیوں نے قبل از وقت پٹرول مہنگا ہونے کے باعث اب دوبارہ سے اربوں روپے کما لیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…