اسلام آباد(آن لائن)وزارت اوورسیز کے ذیلی ادارہ ورکر ویلفیئر فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف) میں جعلی ڈگری ہولڈرز ڈپٹی ڈائریکٹرنے وزارت کے افسران کو رام کرتے ہوئے اپنے ہی دستخطوں سے خود کو ڈائریکٹر ایڈمن بنا دیا۔مشیر وزارت اوورسیز ذوالفقار بخاری سمیت سیکرٹری ودیگر کو درخواستیں ثبوتوں کے ساتھ ارسال کردی گئیں۔سلطان صدیقی نے وزارت اوورسیز کو ایک درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ
ڈبلیو ڈبلیو ایف میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعد الرحمان نے ساؤتھ اسٹام یونیورسٹی واشنگٹن لندن کیمپس سے ایم بی اے کیا جو کہ ایچ ای سی کی جانب ان کی ڈگری تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔سعد الرحمان بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کام کر رہا تھا اور انہوں نے اس دوران پی ایس او ٹو منسٹر میاں عثمان علی شاہ سے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے اپنا ترقی کا لیٹر گریڈ19میں نکال دیا اور میاں عثمان علی شاہ جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں گریڈ17اور18کے افسران ہیں ایسے مافیاز کو نہ صرف تحفظ دے رہا ہے بلکہ وزارت میں ان کے خلاف ہونے والی کسی قسم کی انکوائری میں بھی روکاوٹیں کھڑی کرتا ہے۔سلطان صدیقی نے مزید انکشاف کیا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں جعلی ڈگری ہولڈرز کے افسران کی بہتات ہے جنہوں نے اقرباء پروری کے بل بوتے غلط کاموں میں مصروف ہیں۔ابتدائی طور پر سعد الرحمان کے خلاف غیر جانبدار انکوائری کرکے انہیں اپنے ڈیپارٹمنٹ میں بھیجا جائے یا ان کا مقدمہ ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے اور میاں عثمان علی شاہ کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے کیونکہ ایسے افسران کے ہوتے ہوئے میرٹ پر کام سرانجام نہیں دئیے جاسکتے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعد الرحمان نے ساؤتھ اسٹام یونیورسٹی واشنگٹن لندن کیمپس سے ایم بی اے کیا جو کہ ایچ ای سی کی جانب ان کی ڈگری تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔