اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں مسافر وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقہ بچیانہ کے ظفر وال چوک میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے جڑانوالہ سے ننکانہ جانے والی مسافر وین کو روک کر فائرنگ کردی۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے
نتیجے میں وین میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ننکانہ منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی، بھانجا، وین ڈرائیور اور ایک مسافر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دو بھائیوں عبدالرؤف، ادریس اور ان کے بھانجے حسنین کو نشانہ بنایا، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔