پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں مفت کورونا ٹیسٹ سروس کا آغاز ہو گیا، عوام کیلئے خوشخبری

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) عباسی شہید اسپتال میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ سروس کے پہلے روز 42 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ٹیسٹ سے قبل آنے والے افراد کی اسکریننگ کی گئی شہریوں کی ایک بڑی تعداد مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے عباسی شہید اسپتال سے رجوع کررہی ہے، میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان کے کسی بھی بلدیاتی ادارے کے زیر انتظام مفت کورونا ٹیسٹ کا آغاز

انتہائی مثبت قدم ہے اور ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ محدود وسائل میں بھی اس طرح کے کام کئے جاسکتے ہیں، عباسی شہید اسپتال کے پاس کورونا وائرس ٹیسٹ کے حوالے سے ماہرین کی ٹیم کام کررہی ہے اور روزانہ 65 پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جلد ہی یہ صلاحیت بڑھا کر 100 افراد تک کردی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کی لیبارٹری کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور شہریوں کی کی بڑی تعداد نے عباسی شہید میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کو خوش آئند کہا ہے میئر کراچی نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹرز اور ماہر طبی عملہ لیبارٹری میں تعینات کیا گیا ہے کراچی کے شہری جو 8000 ہزار روپے میں ٹیسٹ کرانے کی سکت نہیں رکھتے تھے اب عباسی شہید اسپتال میں یہی ٹیسٹ مفت کراسکیں گے، انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کورونا وارڈ، ایچ ڈی یو اور آئی سی یو بھی تعمیر کیا جارہا ہے جہاں بیک وقت 70 بستر موجود ہیں 18 وینٹی لیٹر سمیت دیگر تمام سہولیات بھی وارڈ میں فراہم کی جارہی ہیں، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے عباسی شہید اسپتال جانے والے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور اگر کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس سے متعلق ڈاکٹر کا تجویز کردہ نسخہ بھی ساتھ لے کر آئیں،اصل شناختی کارڈ کے بغیر کورونا وائرس ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا، ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے تمام ٹیسٹ پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…