اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری برادران نے اتحادی جماعتوں کو عشائیہ کی دعوت دے دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حکومتی اتحادی رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان کے عشائیے کی دعوت سے پہلے ہی دعوت دی ہوئی تھی، چوہدری برادران کو اتحادی جماعتوں کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اس عشائیہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
دوسری جانب ق لیگ نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق بشیر چیمہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات طارق بشیر چیمہ کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ذرائع اسپیکر اسمبلی نے ق لیگ سے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کی درخواست کی تاہم ق لیگی قیادت نے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کرلی،ذرائع کا کہناہے کہ طارق بشیر چیمہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی چوہدری شجاعت سے ٹیلی فون پر بات کرائی۔ اسپیکر نے درخواست کی کہ اپنا ایک نمائندہ ہی وزیراعظم کے عشائیہ میں بھیج دیں لیکن چوہدری برادران نے لال جھنڈی دکھا دی۔ ذرائع کا کہناہے کہ چوہدری برادران کی جانب سے تحریک انصاف حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ووٹ آ پ کی امانت ہے،بجٹ میں آپ کو اسپورٹ کریں گے لیکن کسی بھی حکومتی دعوت میں شریک نہیں ہونگے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھاکہ میں نے بھی آ پ کو کھانے کی دعوت دے رکھی ہے۔ چوہدری برادران نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے کھانے کی دعوت پر ضرور آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حکومتی اتحادی رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان کے عشائیے کی دعوت سے پہلے ہی دعوت دی ہوئی تھی، چوہدری برادران کو اتحادی جماعتوں کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اس عشائیہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ دوسری جانب ق لیگ نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔