اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ کیا انہوں نے کبھی اپنے بچوں کی فیس ادا کی؟ اس موقع
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے تو اپنے بچوں کا باپ بن کر نہیں دکھایا، وہ ہمارے بچوں کا باپ کیا بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کا جو شخص باپ نہ بن سکا وہ ملک کا باپ کیا بنے گا۔