پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی وجہ سے جن 4 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر حال ہی میں ایک کروڑ جرمانہ کیا گیا تھا، اب انہی کو 300 ارب کا فائدہ پہنچادیا گیا ،تہلکہ خیز انکشاف

28  جون‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر معاشی تجزیہ کار فرخ سلیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سارے عمل میں حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ایک انٹرویومیں فرخ سلیم نے کہاکہ بحران کی وجہ سے جن 4 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر حال ہی میں ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تھا، اب انہی کو 300 ارب روپے کا فائدہ پہنچادیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے ۔ ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو مسترد کردیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا، سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب پیٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے، پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…