جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

وزارت ہوابازی کی پھرتیاں مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں جاں بحق کپتانوں کا نام شامل، پرسنل نمبروں کی عدم موجودگی سمیت ریٹائر پائلٹس کے نام اور دیگر کئی غلطیاں بھی موجود

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزارت ہوا بازی نے مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کپتان کا نام بھی شامل کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت ہوا بازی کی جانب سے کراچی طیارہ حادثے کے بعد مشتبہ لائسنس کے حامل پائلیٹس کے خلاف کارروائی تیز کی گئی تھی جس میں دو سو سے زائد پائلیٹس کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔

وزارت ہوابازی کی پھر تیاں یا نااہلی، مشتبہ پائلٹس کی لسٹ میں کئی بڑی غلطیاں کی گئیں، وزارت ہوا بازی کی مرتب کردہ مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں پائلٹس کے پرسنل نمبروں کی عدم موجودگی سمیت ریٹائر ہو جانے والے پائلٹس کے نام اور دیگر کئی غلطیاں بھی موجود ہیں۔وزارت ہوابازی نے مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں حویلیاں طیارہ حادثے کے جاں بحق کپتان کا نام شامل کرلیا ہے، ایوی ایشن کی فہرست میں نمبر 23 پر کپتان صالح یار جنجوعہ کا نام درج ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں جاں بحق فرسٹ آفیسر احمد منصور جنجوعہ کا نام بھی شامل ہے، فرسٹ آفیسر احمد منصور حویلیاں میں تباہ اے ٹی آر طیارے میں جاں بحق ہوئے تھے جو احمد منصور جنجوعہ پبلک پرائیوٹ لائسنس (پی پی ایل ) کے حامل کپتان تھے۔یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ 2016 میں چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے۔مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں نمبر 97 پر فرسٹ آفیسر احمد منصور جنجوعہ کا نام لکھا گیا ہے، مشتبہ لائسنس کی فہرست میں ریٹائرڈ پائلٹس کے نام اور دیگر غطلیاں بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوابازی کی جانب سے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیرکے 10 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…