منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا ایک اور کارنامہ نتھیاگلی کے رہائشی کوڈونگا گلی پولیس کےاہلکار چارپائی کے ساتھ باندھ کر پیٹتے رہے ، حالت غیر ہونے پر شدید زخمی حالت میں تھانے کے باہر پھینک دیا

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پولیس نے نوجوان کو مار پیٹ کا نشانہ بنا ڈالا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے نوجون کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد حالت غیر ہونے پر تھانہ سے باہر پھینک دیا۔

نتھیاگلی کے رہائشی شخص فاروق کو تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے سڑک سے اٹھا کر مار پیٹ کا نشانہ بنا یا تھا۔متاثرہ شخص فاروق کے مطابق اسے پولیس اہلکار چارپائی کے ساتھ باندھ کرمارپیٹ کا نشانہ بناتے رہے، جس سے اس کی حالت غیر ہوئی۔متاثرہ شخص کے مطابق پولیس نے مجھے شدید زخمی حالت میں تھانہ سے باہر پھینک دیا، اس دوران مقامی افراد گاڑی میں ڈال کر ہسپتال منتقل کیا۔فاروق کے مطابق پولیس سےمار پیٹ کرنے کی وجہ پوچھتا رہا تاہم انہوں نے کچھ نہیں بتایا اورمارپیٹ کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ شخص نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔متاثرہ شخص کے مطابق مجھے بے گناہ پولیس اہلکار اٹھا کر لے گئے اورمارپیٹ کا نشانہ بناتے رہے، مجھے انصاف فراہم کرکے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…