اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن ریحان طارق نے کہا ہے کہ جب دفاع کا سایہ اٹھ جائے تو پھر 25 روپے کا بھی دفاع نہیں ہوتا۔ریحان طارق نے یہ بات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہی۔ یاد رہے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نون لیگی بڑی ہمت والے لوگ ہیں۔ کرپشن، پانامہ ، منی لانڈرنگ ، جعلی میڈیکل رپورٹس ، لاہور میں بیمار اور لندن کی واکس کا دفاع کر لیتے ہیں
ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔اینکر پرسن ریحان طارق نے فواد چوہدری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” چودھری صاحب آپ کو تو پتا ہے کہ جب دفاعی قوتیں ساتھ ہوں تو فارن فنڈنگ سے لے کر باسٹھ اور تریسٹھ تک ہر محاذ کا دفاع ممکن ہے مگر جب سایہ دفاع اٹھ جائے تو 25روپے صرف25 روپے کا دفاع نہیں ہوتا، بہت نا انصافی ہے۔”