جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

معذور نوجوان کو احساس کیش پروگرام سے محروم ہو گیا آپ کو مزید رقم نہیں دی جارہی ، صبرکرنے کا مشورہ

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان میں دونوں ہاتھوں سے معذور 28 سالہ نوجوان احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی امدادی رقم سے محروم ہوگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام کا کہنا ہے کہ معزور افراد صبر کریں ان کے حوالے سے ابھی پالیسی بنائی جارہی ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق 6 یونین کونسل قادرپود کے رہائشی دونوں ہاتھوں سے معزور 28 سالہ نوجوان محمد نواز کا کہنا ہے کہ

اس کے موبائل میں میسج آنے کے باوجود ایک مہینے سے دفتر کے چکر لگوائے جارہے ہیں اور 12 ہزار روپے کی امدادی رقم نہیں دی جارہی۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے دونوں ہاتھ نہیں ہیں وہ بائیو میٹرک نہیں دے سکتا۔اس معاملے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام خانپور میڈم صغراں کا کہنا ہے کہ جن کے انگوٹھوں کے نشان واضع نہیں یا جو معزور ہیں ان کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے، ایسے لوگ انتظار کریں جلد مسائل حل کر دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی زبوں حالی کے شکار خاندان میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی خاندان دیے جارہے ہیں۔اس پروگرام کے دوران بیشتر بزرگ شہریوں نے شکایت کی تھی کہ ان کے انگوٹھے کے نشان مٹ گئے ہیں اور بائیو میٹرک نہ ہونے کی وجہ سے وہ امداد سے محروم ہیں۔اس معاملے پر احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کورونا کی وجہ سے بند نادرا کے دفاتر فوری طور پر کھلوائے تھے تاکہ ایسے لوگوں کا مسئلہ حل ہوسکے تاہم اب تک یہ مسائل اپنی جگہ موجود نظر آتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…