لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بادل چھائے رہنے اور تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے۔ کہ بارش رواں ماہ جون کے اختتام تک جاری رہے گی۔ جس سے شہر کا موسم خوشگوار
رہے گا۔ اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلو رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔