کراچی(این این آئی)پالپا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے جعلی لائسنسز کی تفتیش کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کردیا، صدر پالپا کیپٹن چوہدری سلمان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لسٹ پائلٹوں کو بدنام کرنے کی سازش اور طیارہ حادثہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وزیر ہوا بازی کے بیان سے دنیا بھر میں پاکستانی ہوا بازوں کی نوکریاں داؤ پر لگ گئی ہیں،
میڈیا پر ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ پاکستان ایئر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن کے صدرکیپٹن چوہدری سلمان نے پاکستان سے جعلی لائسنسز کی تفتیش کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پی آئی اے کے 141پائلٹس کا دفاع کرنا نہیں بلکہ پاکستان کے تشخص کا تحفظ، پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے وقار کی پاسبانی اور پائلٹ برادری کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے، پالپا میڈیا پر ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔کیپٹن چوہدری سلمان نے کہا کہ لسٹ پائلٹوں کو بدنام کرنے کی سازش اور طیارہ حادثہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وزیر ہوا بازی کے بیان سے دنیا بھر میں پاکستانی ہوا بازوں کی نوکریاں داؤ پر لگ گئی ہیں، پاکستان کے پائلٹس اس وقت انتہائی پریشانی، ذہنی دباؤ اور غیر یقینی صورت حال سے دو چار ہیں۔دوران پریس کانفرنس پالپا نے وزیر ہوا بازی کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پی آئی اے اور پی سی اے اے دونوں اداروں کے سربراہان کو ناکام قرار دیتے ہوئے فوری طور پر انکے عہدے سے معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ صدر پالپا کیپٹن چوہدری سلمان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لسٹ پائلٹوں کو بدنام کرنے کی سازش اور طیارہ حادثہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وزیر ہوا بازی کے بیان سے دنیا بھر میں پاکستانی ہوا بازوں کی نوکریاں داؤ پر لگ گئی ہیں،میڈیا پر ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔