جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ عمران خان اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں اور پاکستان تحریک انصاف اپنا نیا لیڈر چن لے۔سارا پاکستان خان کی انارکی کی ضد میں ہے عمران خان کو زیادہ مہلت دی گئی تو ملک ایسی جگہ پہنچ جائے گا جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہو گی۔

حکومت کو 55 سے 56 روپے مل رہا ہے اور حکومتی ٹیکس کی وجہ سے عوام کو پٹرول 100 روپے میں مل رہاہے پٹرولیم کمپنیاں 15 روپے اضافہ مانگ رہی تھیں باقی 10 روپے کس کھاتے میں جا رہے ہیں۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے راہنما خواجہ آصف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 2013 اور 2018 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ٹوئیٹ کئے جن میں انہوں نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق کافی غم و غصہ اور تنقید کی وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں انکے آئے روز بیان بدلتے رہتے ہیں حکومت نے 30 جون کا بھی انتظار نہیں کیا اور رات کی تاریکی میں یکدم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیاہے جو عوام پر سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں تو ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گا۔ عمران خان کو زیادہ دیر مہلت دی تو پاکستان ایسی جگہ پہنچ جائے گتا جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہو گی۔ پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور نہ ہی وہ ملک چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ سارا پاکستان خان کی انا کی ضد میں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر استعفی دیں اور پاکستان تحریک انصاف اپنا لیڈر چن لے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات گئے

اضافہ باعث تشویش ہے۔ ہمارے دور میں پٹرول 70 ڈالر فی بیرل تھا پٹرول کی قیمت میں 34 فیصد اضافہ نامنظور ہے پٹرول کی قی مت میں 34 فیصد کر کے عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ حکومتی ٹیکس کی وجہ سے پٹرول 100 روپے کر دیا گیا ہے۔ حکومت کو پٹرول فی لیٹر 55 سے 56 روپے میں مل رہا ہے جبکہ 44 روپے ٹیکس لاگو ہے حکومت نے پٹرولیم قیمتیں بڑھا کر عوام کی قوت خرید سے باہر کر دیا ہے۔ حالانکہ پٹرول کی حقیقی قی مت 67 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔

پٹرولیم کمپنیوں نے 15 روپے فی لیٹر اضافہ کا مطالبہ کیا تھا۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ 10 روپے اوپر والے کس کھاتے میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکس اہداف حاصل کرنے اور معیشت کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ہم نے حکومتی نااہلی کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسی تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے جو جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہو اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ریٹائرمنٹ کا وقت ہو گیا ہے حکومت نے پٹرول قیمت میں اضافہ کر کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ پٹرول قیمتوں میں اضافہ کسی صورت میں منظور نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…