اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی نیند پوری نہیں ہوئی اور انہیں لگ رہا ہے وزیراعظم آفس میں نوازشریف ہیں جو قوم کا پیسہ اندھے دھند لوٹ رہے ہیں -ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آنکھیں کھول کر دیکھیں وزیراعظم آفس کا عملہ 522 سے کم کر کے 298،
گاڑیوں کی تعداد 74 سے 46کر دی گئی ہے، تمام اخراجات میں 40 فیصدکمی کی گئی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ایک ایک پیسے کا حساب لیتے ہیں، آپ کے زمانے میں یہ اخراجات ایک ارب چالیس کروڑ تک گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے انہیں کم کر کے 67 کروڑ تک لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا کام دن رات جھوٹ بولنا ہے اور اس کے علاوہ آپ نے سیکھا ہی کیا ہے، ایمانداری میں آپ اور آپکے آقاؤں کا خان سے کیا مقابلہ، کہاں خان اور کہاں ٹھگوں کا میلہ۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک اور بات رانا صاحب آپ کے میاں صاحب اور بلاول کے ابا حضور تو خود لوٹا مال ٹھکانے لگانے جاتے تھے۔ اسی لئیے آپکے میاں صاحب 4 سال میں سرکاری خرچ پر 21 بار لندن گئے اور بلاول کے ابا زرداری صاحب نے 5 سال میں 51 بار دبئی کے دورے کئے، ویسے پانچ سال کا 10 % 50 دورے بنتا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی نیند پوری نہیں ہوئی اور انہیں لگ رہا ہے وزیراعظم آفس میں نوازشریف ہیں جو قوم کا پیسہ اندھے دھند لوٹ رہے ہیں -ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آنکھیں کھول کر دیکھیں وزیراعظم آفس کا عملہ 522 سے کم کر کے 298، گاڑیوں کی تعداد 74 سے 46کر دی گئی ہے، تمام اخراجات میں 40 فیصدکمی کی گئی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ایک ایک پیسے کا حساب لیتے ہیں، آپ کے زمانے میں یہ اخراجات ایک ارب چالیس کروڑ تک گئے۔