ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری کردی،141پائلٹس کے نام شامل 

datetime 27  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری کردی۔وزارت ہوا بازی کی فہرست میں 141 پائلٹس کے نام شامل ہیں جبکہ فہرست میں کیپٹن اور فرسٹ آفیسرز یا کو پائلٹ کے نام بھی شامل ہیں۔فہرست میں 111 کپتانوں، 30 فرسٹ آفیسر اور کو پائلٹس کے نام بھی شامل ہیں جبکہ مشتبہ لائسنس یافتہ 9 پائلٹس ائیربلو، 10 پائلٹس سرین ائیر اور 17 پائلٹس شاہین ائیرلائن کے ہیں۔

وزیر ہوابازی غلام سرور نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو فوری طور پر جعلی لائسنس والے پائلٹس کو گراؤنڈ کرکے انہیں اطلاع کرنے کی ہدایت کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پہلے اعلان کیا اور بعد میں فہرست مرتب ہوئی، پہلے اعلان کیا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس کی تعداد  150 ہے اور پریس کانفرنس میں تعداد 148 بتائی مگر فہرست 141 کی جاری کی گئی۔ذرائع کے مطابق مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری نہیں کی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی لائسنس جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے جب کہ  جاری کردہ فہرست نقائص سے بھرپور ہے۔ذرائع کے مطابق فہرست میں ایسے پائلٹس کے نام بھی شامل ہے جنہیں ابھی تک پائلٹ کا لائسنس جاری ہی نہیں کیا گیا، فہرست پی آئی اے نے تیار کی اور ایوی ایشن ڈویژن نے جاری کی، فہرست ایوی ایشن ڈویژن کے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بنائی اس کی کیا حیثیت ہے اس کا کسی کو علم نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جعلی پائلٹس کی فہرست 2 سال قبل بننی شروع ہوئی تھی مگر آج تک کسی ایک بھی پائلٹ کو جعلی لائسنس کے الزام میں برطرف نہیں کیا گیا، 6 پائلٹس کو جعلی اسناد کی بنیاد پر اب تک برطرف کیا گیا ہے۔دوسری جانب 11 پائلٹس کے خلاف جعلی لائسنس کے الزام میں کارروائی کی گئی اور ان میں سے 5 کے خلاف الزام کو عدالت بے بنیاد قرار دے چکی ہے ، بقیہ 6 کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…