اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ایک بیان کے ذریعے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ حکومت کا عوام پر
پیٹرول بم گرانا انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے۔رہنما عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے۔زاہد خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر باقی چیزوں پر بھی پڑے گا اور مہنگائی بڑھے گی، حکمران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیں۔