سرگودھا(این این آئی)یونیورسٹی آف سرگودھا کو عالمی جامعات کی درجہ بندی میں شامل کر لیا گیا۔جس کے لئے جامعات کی درجہ بندی کے معتبر برطانوی ادارہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ینگ یونیورسٹیز ورلڈ رینکنگ 2020ء کی جاری کی جس میں سرگودھا یونیورسٹی نے401+بہترین جامعات میں جگہ بنا لی ہے۔
زرائع کے مطابق پاکستان سے صرف 8جامعات ینگ یونیورسٹیز ورلڈ رینکنگ میں شامل ہوئیں۔ جن میں جی سی یونیورسٹی لاہور نے بھی سرگودھا یونیورسٹی کے ہمراہ 401+ کیٹیگری میں جگہ پائی ہے جبکہ کامسٹ یونیورسٹی اسلام آباد نے150-200 جبکہ لمز اور نسٹ نے 251-300کی کیٹیگری میں جگہ پائی۔قبل ازیں ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سرگودھا یونیورسٹی کو ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 401+ درجہ بندی میں شامل کیا، ایمرجنگ اکانومیز رینکنگ میں 500+، پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لحاظ سے سرگودھا یونیو رسٹی 600+کی درجہ بندی میں رہی۔دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بندی میں سرگودھا یونیورسٹی نے جو کامیابیاں حاصل کیں اور1000+بہترین جامعات میں شامل ہوئی۔علاوہ ازیں کیو ایس ایشیا رینکنگ 2019اور 2020ء میں سرگودھا یونیورسٹی نے 401-450بہترین جامعات میں جگہ بنائی۔ وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اس کامیابی کا کریڈٹ فیکلٹی ممبران اور سٹاف کو دیتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر سرگودھا یونیورسٹی کا تشخص عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔