جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف اور زرداری کو نیچا دکھانے کے لئے پاکستان کے مفاد سے نہ کھیلا جائے،یہ کام خفیہ رکھا جانا چاہیے تھا، رانا ثناء اللہ اور لطیف کھوسہ کا شدید ردعمل

datetime 27  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق ، نام بدنام کر دیا ہے، پی آئی اے میں گھوسٹ پائلٹس کی انکوائری خفیہ رکھی جانی چاہیے تھی، وفاقی وزیرہوابازی کی پریس کانفرنس کے بعد عالمی میڈیا نے قومی ائیر لائن کا میڈیا ٹرائل شروع کر دیا ہے، خدارا قومی مفاد سے مت کھیلیں، نواز شریف اور زرداری کو نیچا دکھانے کے لئے پاکستان کے مفاد سے نہ کھیلا جائے۔

وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ ان لوگوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کر دیا ہے۔ وزیرہوا بازی نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور اتنے پائلٹس جعلی ڈگریوں پر بھرتی کئے گئے ۔ایسی باتوں کے بعد کیا کوئی بھی شخص پی آئی اے پر سفر کرے گا؟ وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کے بعد اس ایشو کو عالمی میڈیا اچھال رہا ہے جس سے پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو پی آئی اے کا میعار اچھا کیا اور ہماری حکومت جانے کے بعد بھی پی آئی اے کچھ نہ کچھ چل رہی تھی مگر جب سے موجودہ وفاقی وزیر آئے ہیں انہوں نے قومی ادارے کو تباہ کر دیا ہے اور یہ صرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو گرانے کے لئے کر رہے ہیں اور آصف زرداری اور نوازشریف کو بدنام کر رہے ہیں جس طرح ان کے وزیراعظم گالیاں دیتے رہے اور پوری دنیا میں جا کر بتاتے رہے کہ ہمارا ملک کرپٹ ہے۔ ہمارے سیاستدان کرپٹ ہیں، ہمارے اداروں میں کرپشن بھری پڑی ہے۔ یہ لوگ ہمیں نہیں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے میں جعلی بھرتیاں ہوئیں اور جعلی ڈگری و لائسنس ہولڈرز تھے تو اس کی انکوائری ہونی چاہیے ۔ لیکن اس کو پبلک نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے ملک بدنام ہوتا ہے۔ ہم نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ اس ایشو کو

پبلک نہ کریں کیونکہ قومی ائیرلائن بدنام ہو جائے گی، انکوائری کریں، سزائیں دیں مگر معاملہ خفیہ رکھیں۔ انہوں نے کہا جس طرح سی این این سمیت عالمی میڈیا نے پی آئی اے پر ٹرائل کیا عالمی سطح پر پاکستان کا نام بدنام ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ خدارا قومی مفاد سے مت کھیلیں، پی آئی اے کو بدنام کرنے میں حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اگر پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہیں تو اس کی انکوائری خفیہ طور پر کی جانی چاہیے تھی اس کو آن دی فلور نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔ اب قومی ائیرلائن عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو بیٹھے گی اور کوئی بھی شخص اس پر سفر نہیں کرے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…