اسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ کیا بطور پاکستانی شہری ہم جان سکتے ہیں 25 ڈالرز بیرل پر تیل کی درآمد کس نے بند کی؟ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر
جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ بھی جان سکتے ہیں کہ تیل کی درآمد 34 ڈالرز بیرل پہنچنے پر کس نے کھولی؟ جنہوں نے 24 ڈالرز بیرل پر تیل کی ذخیرہ اندوزی کی وہ اس وقت مال بنا رہے ہیں۔ مافیا جیت گیا اور عوام متاثر ہو رہی ہے۔