اسلام آباد (این این آئی)نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میں احسن اقبال کے شریک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دیدی۔ نیب کے مطابق معافی کی درخواست دینے والے ملزم کا نام صیغہ راز میں
رکھا جائے گا۔نیب نے احسن اقبال کے خلاف گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا،سرکاری محکموں کے افسران نے کورونا کی وجہ سے نیب دفتر آنے سے معذرت کرلی۔