بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اپنی سالمیت اور زمین کے دفاع کی بھر پور صلا حیت رکھتا ہے،دشمن کو دو ٹوک پیغام دیدیا گیا

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام 5 اگست 2019 سے لاک ڈاوَن کا شکار ہیں، کورونا کی صورتحال اور لا ک ڈائون کے باوجود کشمیریوں کو قتل کیا جا رہا ہے، آر ایس ایس کی ہندتوا سوچ خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے،پاکستان اپنی سالمیت اور زمین کے دفاع کی بھر پور صلا حیت رکھتا ہے ۔تشدد کے خلاف عالمی دن اور کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی کے

عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے 4 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررکھی ہے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیںکشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1990 سے کشمیر میں بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا۔ 1990 سے اب تک لاکھوں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا گیا، بھارت کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کررہا ہے۔ کورونا اور طویل لاک ڈاوَن کے باعث کشمیری عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاوَن کے باوجود کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے پاکستان علاقائی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، 5اگست کے بعد سیکورٹی کو نسل کے اجلاسوں میں مسئلہ کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا بھا رت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے پا کستان نے بھا رتی پا ئلٹ ابھینندن کو واپس کر کے فوجی تصادم کو روکا آر ایس ایس کی ہندتوا سوچ خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے عالمی برادری مقبوضہ وادی کے زمینی حقائق کا جا ئزہ لے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ پا کستان اپنی سالمیت اور زمین کے دفاع کی بھر پور صلا حیت رکھتا ہے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…