اسلا م آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت میں توسیع کی خبریں گمراہ کن ہیں،بھارتی گمراہ کن پراپیگنڈے کے باوجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے دہشتگردی سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جون میں شیڈول کئے گئے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کیلئے تیار تھا،ایف اے ٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے اپریل میں ہی 4 ماہ کیلئے نظرثانی کا عمل معطل کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 24 جون کو ایف اے ٹی ایف کے ورچوئل اجلاس میں پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں تھا،اس اجلاس میں پاکستان سے متعلق کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان کے عملدرآمد کا جائزہ آئندہ اجلاس میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت میں توسیع کی خبریں گمراہ کن ہیں،ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کی شمولیت سے متعلق بھارتی پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھارتی کوششوں کی پاکستان متعدد مرتبہ نشاندہی کر چکا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی برادری نے بھارت کے پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف فورم کے غلط استعمال کا نوٹس لیا ہے، بھارتی گمراہ کن پراپیگنڈے کے باوجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت میں توسیع کی خبریں گمراہ کن ہیں،بھارتی گمراہ کن پراپیگنڈے کے باوجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے دہشتگردی سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔