اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک جہاز حادثے میں نااہلی چْھپانے کے لیے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری کوداؤ پرلگا دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے بیانات میں تضاد نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ قرضے نہیں لیں گے لیکن سب سے زیادہ قرضے لیے،
کہا گیا چھوٹی کابینہ ہوگی آج وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے، وزیر اعظم کی کون سی ایسی بات ہے جس میں تضاد نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو ئی ہے، وزیراعظم کی تقریر سے کسی کو روٹی نہیں ملے گی اور صرف تقریروں سے ملک نہیں چل سکتے، پاکستان کیساتھ نالائقوں کا کھیل چل رہا ہے، ایک کے بعد ایک شعبے کو تباہ کررہے ہیں اور دنیا کے سامنے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں۔احسن اقبال نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صرف ایک خواہش تھی کہ جیسے تیسے وزیراعظم بن جاؤں، دنیا کو دکھاتے ہیں سیاحت کو پروموٹ کرنے والاوزیراعظم آگیا ہے، بجٹ میں ٹورازم کے لیے ایک روپیہ نہیں رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک جہاز حادثے میں نااہلی چْھپانے کے لیے حکومت نے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری کوداؤ پرلگا دیا، آج پوری دنیا میں پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری ایک مذاق بن گئی ہے۔سابق وزیرداخلہ نے عمران خان کو پاکستان کا گوربا چوف قرار دیا۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک جہاز حادثے میں نااہلی چْھپانے کے لیے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری کوداؤ پرلگا دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے بیانات میں تضاد نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ قرضے نہیں لیں گے لیکن سب سے زیادہ قرضے لیے، کہا گیا چھوٹی کابینہ ہوگی آج وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے