بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والی عوام پر حکومت کا”پٹرولیم بم “ سے حملہ، مشیر پٹرولیم نے پٹرولیم مافیا کو سہولت دینے کیلئے کیا افسوسناک کام کیا؟

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اوگرا کی سمری کے بغیر ہی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے لئے مہنگائی کے مزید دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ خلاف معمول یکم جولائی کی بجائے تین دن پہلے ہی کردیا گیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25روپے فی لیٹر اضافہ کرتے وقت خلاف معمول اور خلاف توقع اوگرا کی

ماہانہ سمری کا بھی انتظار نہیں کیا۔ قبل ازیں اوگرا ہر ماہ کے اختتام پر یکم تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے سے متعلق سمری حکومت کو بھجواتی ہے جس پر وفاقی حکومت فیصلہ کرتی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے گا یا تکلیف دی جائے گی۔ چونکہ ملک میں پٹرول 74روپے فی لیٹر ہونے کے بعد پٹرول مافیا نے پٹرول کی قلت پیدا کر کے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا اس لئے حکومت کے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر نے پٹرولیم مافیا کو سہولت دینے کے لئے اوگرا کی سمری چیئرمین اوگرا سے مشاورت بھی کرنا گوارا نہیں کی بلکہ وزیراعظم عمران خان کوپٹرول کی قلت کا خوفناک پہلو دکھا کر قیمتوں میں نہ صرف خوفناک اضافہ کر دیا ہے بلکہ یکم جولائی کا انتظار کئے بغٰیر ہی 27جولائی کو اس مہنگائی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس سے عوام کے لئے پریشانی ضروری پیدا ہوئی ہے لیکن پٹرول کی قلت پیدا کرنے والے مافیا اور ان کے سرپرستوں کے لئے اب اطمینان بخش صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے وزرات پٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ 25مارچ کو بھی حکومت نے اوگرا کی سمری کے بغیر ہی پٹرولیم مصنوعات میں 15روپے کمی کی تھی۔ اسی اختیار کے تحت اب اوگرا کی سمری کے بغیر ہی 25روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اس لئے یہ کوئی انوکھا کام نہیں کیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ خلاف معمول یکم جولائی کی بجائے تین دن پہلے ہی کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…