گوجر خان(این این آئی)نواحی گاؤں دیرہ مسلم میں درندگی کی انتہا ہو گئی، سفاک باپ نے گھریلو ناچاکی پر تین معصوم پھول جیسے بچوں کو مار دیا اور فرار ہو گیا، ملزم نور محمد نے دو بچیوں سمیت تین بچوں کو ٹرنک میں بند کردیا،تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں نو سالہ عثمان اور چار سال کے جڑواں بہن بھائی فیضان اور ردا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم نور محمد قتل کی واردات
سے پہلے صبح اپنی بیوی کو منانے کے لیے اپنے سسرال گیا وہاں پر جھگڑا ہو گیا اور واپس آکر اس نے اپنے بچوں کو ٹرنک میں بند کر دیا۔دم گھٹنے کی وجہ سے بچوں کی موت واقعہ ہو گئی۔ واردات کے بعد کراچی کے لئے روانہ ہوگیا۔ایس ایچ او پولیس تھانہ جاتلی اطلاع ملتے ہی اپنی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے،معصوم بچوں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیں گئیں ہیں۔