لاہور(این این آئی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی پلاٹس ریفرنس دائر کردیا جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، میر شکیل الرحمان،سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض اور میاں بشیر احمد کو
نامزد کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے جواب جمع کرانے کے لیے 29 جون کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔نواز شریف اور میر شکیل الرحمان کے خلاف ریفرنس 14 کروڑ 35 لاکھ مالیت کا دائر کیا گیا ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ ریفرنس میں 21 گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔