حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر آباد کے ایک بڑے شاپنگ مال میں ڈی ایس پی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج نے تمام حقیقت کھول کر رکھ دی۔ شاپنگ مال کے گارڈز نے تلاشی کے بعد ڈی ایس پی پکڑا گیا، یہ واقعہ چھ ماہ پہلے کا ہے، اس واقعے پر ڈی ایس پی نے شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈی ایس پی فہیم فاروقی حیدر آباد کے داؤد شاپنگ مال میں خریداری کے دوران چیزیں چھپا رہے ہیں
اور ساتھ ہی کھانے والی چیزیں کھا بھی رہے ہیں۔ اس واقعہ پر سندھ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چھ ماہ پرانا ہے اور ان کے خلاف سازش کے تحت پروپیگنڈہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ مال انتظامیہ کی اے آئی جی غلام قادر تھیبو کو شکایت کے نتیجے میں ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں ڈی ایس پی کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔