بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں آٹا،چینی،پیٹرول اور بجلی کا بحران،حکومت کے خلاف سازش یا نااہلی؟ دھماکہ خیز حقائق

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق چیئرمین کاٹی،صدر کراچی بزنس گلڈفرحان الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں پہ در پہ بحران رونما ہورہے ہیں اور لگتا ہے کہ جیسے ملک میں کوئی حکومت ہی نہیں ہے جو ان بحرانوں پر قابو پاسکے، متواتر لوڈ شیڈنگ پرکے الیکٹرک کی جانب سے یہ بہانے تراشے جارہے ہیں کہ کے الیکٹرک کے پاس آئل ختم ہو گیا ہے، حیرت ہے کہ کبھی چینی، کبھی پیٹرول توکبھی آٹے کابحران اور اب بجلی کا بحران بھی پیدا کیا جارہا ہے،

ملک میں تبدیلی کرنے والوں کے اگر یہی دعوے تھے تو واقعی تبدیلی آرہی ہے اور اب قوم کو بھی اس تبدیلی کا مطلب سمجھ لینا چاہیئے۔فرحان الرحمان نے کہا کہ یا تو حکومت کے خلاف کوئی سازشیں کی جارہی ہیں یا پھر یا حکومتی ارکان نا اہل ہیں لیکن کچھ بھی ہو ملک میں حالات بہت تشویشناک ہیں اور حکومت کو اس بات کا احساس بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کے ای ایس سی کی نجکاری کی جارہی تھی تو اس وقت میں بطور چیرمین کاٹی اپنے فرائض نبھا رہا تھا اس وقت میں نے حکومت وقت کو مشورہ دیا تھا کہ کے ای ایس سی کو 18 کمپنیوں مین بانٹ کر ڈسٹری بیوشن ان کے حوالے کر دیں اور جینریشن حکومت کے پاس رہے اور حکومت ان کمپنیوں کو بلک بلنگ کرے، اگر اس طریقہ کار پر عمل کیا جاتا تو آج ایک کمپنی کی اجارہ داری نہیں ہوتی تاہم اب بھی اس فارمولے پر عمل کیا جا سکتا ہے، حکومت کا کام عوام کو سہولت دینا ہے حکومت کو کے الیکٹرک کے خلاف سنجیدہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کے عذاب سے نجات دلائیں اورکے الیکٹرک کی موناپلی کو ختم کرایا جائے۔فرحان الرحمان نے کہا کہ شدید گرمی اور اوپر سے کئی کئی بار کئی کئی گھنٹے بجلی کا غائب ہونا اب برداشت سے باہر ہو گیا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے کاپر وائر اور میٹر تبدیل کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اور وولٹیج کم ہونے کی وجہ دے بجلی کے بلوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے،کے الیکٹرک ملک کے لئے ایک ناسور ہے اس کا فوری علاج ضروری ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…