اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لاک ڈاؤن کے دوران مراد علی شاہ سے ہونے والی ٹیلی فون پر گفتگو بارے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کی۔ اسد عمر نے مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کے دوغلے پن کو ایکسپوز کر دیا، اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ ٹی وی پر آکر کہہ دیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں۔
اس عمر نے دوران پروگرام کہا کہ مراد علی شاہ کو براہ راست میرے ساتھ پروگرام میں لے لیں، این سی سی کے فیصلے اٹھاکر دیکھ لیں، ان میں بڑے بازار کھولنا فیصلہ نہیں تھا، ہم نے فیصلہ کرلیا کہ بڑے بازار نہیں کھولنے تو ہم پر لاہور سے فیڈ بیک آنا شروع ہوگئی کہ بڑے بازار کھولنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ بڑے بازار کھلوانے کے لئے فون کرتے رہے، اسد عمر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فون پر مجھ سے کہا کہ مجھ پر ٹریڈرز کا بہت زیادہ پریشر ہے،انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کی دوبارہ کال آئی کہ میں اب اور پریشر نہیں لے سکتا، میں رات کو ٹریڈرز کو بلارہا ہوں اور مجھے کہا کہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت یا مراد علی شاہ ٹی وی پر مجھے جھوٹا کہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ایک طرف مراد علی شاہ ہمیں بڑے بازار کھولنے کا کہہ رہے ہیں اور دوسری جانب بلاول بھٹو لاک ڈاؤن کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بلاول کچھ اور کہتے ہیں اور مراد علی شاہ کچھ اور۔ہمارے فیصلوں پر مراد علی شاہ متفق ہوتے ہیں لیکن بلاول بھٹو اور ان کے دیگر وزراء ٹی وی پر کوئی بات کرتے ہیں۔ اسد عمر نے مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کے دوغلے پن کو ایکسپوز کر دیا، اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ ٹی وی پر آکر کہہ دیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں۔