راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کچھ نہیں ہونے جا رہا، عمران خان مدت پوری کریں گے، حزب اختلاف اور حکمرانوں کے درمیان بہتر راستے بننے جا رہے ہیں، اختر مینگل کہیں نہیں جاتا، بہت سارے اختر مینگلوں کو جانتا ہوں۔ہسپتال سے ڈسچارج ہو نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہا ایم ایل ون خواب تھا، آرمی چیف، حفیظ شیخ، عاصم سلیم باجوہ نے کامیاب بنایا، ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے جا رہی ہے، 16 سال
قبل ایم ایل ون پر دستخط کیے، آج عمران خان کی قیادت میں ایم ایل ون بننے جا رہا ہے، 9 جولائی کو ایکنک میں ایم ایل ون پیش ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا نالہ لئی کیلئے شاید مجھے عثمان بزدار کے پاس جا کر بیٹھنا ہی پڑ جائے تو بیٹھ جا وں گا مگر نالہ لئی کا منصوبہ تکمیل تک پہنچاوں گا، 10 دن چھٹی پر ہوں، آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا تھا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے محکمے میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی۔