بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران صاحب نے چینی چور چارٹرجہاز میں بٹھا کر لندن فرار کرادیا مریم اور نگزیب کا حکومتی وزیر کے بیان پر ردعمل جاری کر دیا

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعا ت شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے چینی چور چارٹرجہاز میں بٹھا کر لندن فرار کرادیا، بوکھلاہٹ کا شکار مسلم لیگ (ن) ہے؟۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے فیصلوں اور اختیارکے ناجائز استعمال سے چینی چوری کرائی،شوگر مافیا کی وکالت مسلم لیگ (ن) کررہی ہے؟عمران صاحب نے ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی ،اس حقیقت کو جھٹلانے کے لئے کسے

بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں؟،چینی چوری کے سرغنہ اعظم صرف اور صرف عمران صاحب ہیں ،عمران صاحب قوم کو سستی چینی بھی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کی طرح دیں گے ،قوم جان چکی ہے کہ دو سال سے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،قوم کو معلوم ہے کہ چینی، بجلی، گیس، خوراک ہر معاملے میں ان پر ڈاکہ جاری ہے،عمران صاحب قوم جان چکی ہے کہ انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،جھوٹے بیانات سے باشعور عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں دھونکی جاسکتی۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…