اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

’’عمران خان کا تعلق ریاست مدینہ سے نہیں سویت یونین سے ہے‘‘ نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس بنانا جرم اور چینی کا 300 ارب کا غبن درست احسن اقبال  پھٹ پڑے

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس بنانا جرم اور چینی کا تین سو ارب کا غبن درست ہے ،چینی کا غبن کر نے والے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں ،چینی چوروں کو بچانے کیلئے آپ نے پوری شوگر انڈسٹری کو چور بنادیا ،عمران خان کا تعلق ریاست مدینہ سے نہیں سویت یونین سے ہے ،عمران خان کو بی آرٹی ،

چینی اور دوائیوں کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا ،نوازشریف کی صحت بہتر ہورہی ہے ،جوں ہی کورونا ختم ہو گا تو نواز شریف کا ہارٹ پروسیجر ہو گا،جب نیب کے پاس گواہ نہیں ہے تو مجھے دو ماہ سے زائد جیل میں کیوں رکھا؟۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ میں کووڈ سے ابھی ریکوور ہوا ہوں پھر بھی عدالت میں پیش ہوا ہے،نیب ابھی تک ریفرنس مکمل نہیں کر سکا۔ انہوںنے کہاکہ جب نیب کے پاس گواہ نہیں ہے تو مجھے دو ماہ سے زائد جیل میں کیوں رکھا؟نیب انتقامی کارروائی کرتا ہے اور حکومت کے ایجنڈے کی تکمیل کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس بنانا جرم ہے لیکن چینی کا تین سو ارب کا غبن درست ہے،چینی کا غبن کرنے والے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں،چینی کی قیمت 53 روپے سے 90 روپے تک کس کی وجہ سے گئی کس نے ساز باز کی تھی،کس نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا تھا،انہوں نے چینی چوروں کو بچانے کیلئے پوری شوگر انڈسٹری کو چور بنا دیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک جہاز کریش ہوا، اس کی رپورٹ میں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پوری ایوی ایشن کو داؤ پر لگا دیا،یہ اپنے آپ کو ریفارمر ثابت کرنے کیلئے پورے ملک کو ڈاکو بنا رہے ہیں،عمران خان پاکستان کا گوربہ چوف ہے،عمران خان کا تعلق ریاست مدینہ سے نہیں بلکہ سوویت یونین سے ہے،کیا حکومت اور کابینہ کے چہرے ریاست مدینہ کا میرٹ ہیں؟اس حکومت کا ریاست مدینہ سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا وسکی کی بوتل کا اسلام سے ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب ایف آئی اے کی ٹیمیں ہمارے پیچھے لگائی ہوئی ہیں،ایف آئی اے اب نیب ٹو بنا ہوا ہے،اس حکومت کے اب جانے کا وقت آ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے،نواز شریف کو ہارٹ پروسیجر کی ضرورت ہے جو کورونا کی وجہ سے رکا ہوا ہے ،جوں ہی کورونا ختم ہو گا تو نواز شریف کا ہارٹ پروسیجر ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں وہ پاکستان ملا تھا جس میں اتھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی ہم نے ختم کی،جب ہمیں پاکستان ملا تو دہشتگردی ہو رہی تھی ہم نے ختم کی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے جب پاکستان دیا تو گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سے بی آر ٹی کی کرپشن کا حساب لیا جائے گا،عمران خان کو چینی کی کرپشن کا حساب دینا ہو گا،عمران خان سے دوائیوں میں کرپشن کا حساب لیا جائے گا،عمران خان کو اپنے تمام اعمال کا حساب دینا ہو گا اب آپ کے حساب کا وقت ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…