اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پہلی بار خاموشی سے کیوں سنی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیر اعظم کے خطاب سے قبل حکومت اپوزیشن بیک ڈور مذاکرات ہوئے جن میں طے پایا کہ وزیر اعظم کی تقریر اپوزیشن خاموشی سے سنے گی اور پھر وزیر اعظم کی تقریر کا جواب بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر کے ذریعے حکومت اور
اپوزیشن کے مذاکرات ہوئے ،مذاکرات میں طے پایا وزیر اعظم کی تقریر اپوزیشن خاموشی سے سنے گی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کیا کہ حکومت اور اپوزیشن کا ایک ایک رکن بولنے کے اصول سے پیچھے ہٹے گی ،وزیر اعظم کی تقریر کے بعد مرادسعید نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کا جواب دینے کی کوشش کی مگر پینل آف چیئر امجد علی خان نے معاہدے کی طرف اشارہ کردیا۔