جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو دیئے 6ماہ کا مطلب کیا ہے؟ ورنہ کیا ہوسکتا ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر  شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزراء کو 6 ماہ دئیے ہیں کسی اور نے نہیں دئیے۔ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کا مطلب تھا کہ وزراء اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ورنہ 6 ماہ بعد انہیں تبدیل کردیا جائیگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ 6 ماہ بعد ہمارے ڈھائی سال رہ جائیں گے، وزیراعظم نے سنگِ میل دیا کہ مڈ ٹرم سے پہلے ہمیں کام ختم کرلینے چاہئیں، وزیر اعظم نیک نیتی سے ملک کو چلا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جتنے بھی وزراء ہیں ایک ٹیم کے طور پر سامنے آئے ہیں، اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ،ہم اتفاق نہ کریں تو تنقید بھی کرتے ہیں،کابینہ ہو یا پارٹی ہم مضبوطی سے کھڑے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اعتراضات والی بات پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں ہونی چاہیے، ہر کسی کے گلے شکو ے ہوتے ہیں لیکن لیڈر حالات کے تناظر میں دیکھتا ہے، ارکان اسمبلی کو تحفظات کااظہار باہر نہیں کرنا چاہیے، اتحادیوں کیسارے وعدے ایک وقت میں پورے نہیں ہوسکتے، وسائل اتنے کم ہیں کہ ساری چیزیں ایک وقت میں نہیں کرسکتے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 18،18گھنٹے کام کرتے ہیں اور اہم مواقع پر ایوان میں آتے ہیں، اپوزیشن لیڈرکو بھی ایوان میں آناچاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…