اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر انہیں معافی مانگنی چاہیے تو پھر پیپلز پارٹی کو 1971 کے سانحہ پر معافی مانگنی چاہیے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی جماعت ہے،اگراس جماعت کی خواتین ممبران ہی خواتین کو ٹارگٹ کریں گی تو دکھ ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں زرتاج گل نے
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب اس کے 19 پوائنٹس ہیں جس کے بعد ان کی اس بات کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا اور صارفین نے دلچسپ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر ان کا خوب تمسخر اڑایا۔آج زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ٹاک شو میں ان کی زبان پھسل گئی تھی۔زرتاج گل نے کہا کہ اگر اس بات پر مجھے معافی مانگنی چاہیے تو انہیں 1971 کے سانحہ پر معافی مانگنی چاہیے۔