پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کرونا سے 11ہزار سے زائد مریض صحت یاب، صحتیاب ہونیوالوں مریضوں کی شرح بڑھ گئی

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی ہے۔ صوبے میں اب تک کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہیں۔ گزشتہ روز 1712 کورونا مریض صحت یاب ہوئے

جبکہ اس سے ایک دن پہلے 2516 افراد کو صحت یاب قرار دیا گیا۔ محکمہ صحت کورونا مریضوں کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز پر من وعن عمل درآمد کر رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 23887 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 11921 ہے۔ اب تک 869 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 11097 ہے جو کہ 46 فیصد بنتی ہے۔ کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح کے حساب سے خیبرپختونخوا اس وقت سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 2 پولی میریز چین ریکشن مشینیں محکمہ صحت کو دی گئی ہیں جو کہ کورونا ٹیسٹنگ کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں قائم ہونے والی نئی لیبارٹریوں کو دیں گے جس سے ہماری کورونا تشخیصی ٹیسٹوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ تیمور جھگڑا نے بتایا کہ کوہاٹ اور تیمرگرہ میں دو نئی لیبارٹریاں قائم ہو چکی ہیں جو کہ جلد کام شروع کر دیں گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس وقت صوبے میں یومیہ اوسطاً 3500 ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ کورونا تشخیصی ٹیسٹوں کی یومیہ تعداد بہت جلد 5 ہزار سے زائد ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹوں کے لیے نجی شعبے کی لیبارٹریاں بھی محکمہ صحت کے ساتھ آن بورڈ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…