وزیراعظم حضرت محمد ؐ کے نام کیساتھ خاتم النبینؐ سے متعلق منظور شدہ قرارداد سے لاعلم نکلے،پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی بلند آواز میں کیا کہتی رہیں اور وزیراعظم انہیں کیا جواب دیتے رہے؟

25  جون‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان حضرت محمد ؐ کے نام کیساتھ خاتم النبین سے متعلق منظور شدہ قرارداد سے لاعلم نکلے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم نے اپنے خطاب میں نبی پاکؐ کی ذکر پر خاتم النبین نہیں کہا جس پر پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی بلند آواز میں خاتم النبیین کہتی رہیں،شگفتہ جمانی کی نشاندہی پر وزیراعظم جی جی کرتے رہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز ہی قرارداد پاس کی تھی کہ نبی پاک کے نام مبارک کے ساتھ خاتم النبین لکھنا اور پڑھنا لازم ہے،دریں اثنا

وزیراعظم عمران خا ن کے قومی اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے نماز کا وقفہ کر دیا12 جون سے جاری بجٹ اجلاس میں اس سے پہلے نماز کا وقفہ نہیں کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف وزیراعظم کے خطاب پر ایوان میں رد عمل دینا چاہتے تھے۔نماز کے وقفہ کا اعلان ہوتے ہی وزیراعظم اور حکومتی وزراء ایوان سے چلے گئے۔اسپیکر کی طرف سے وقفہ نماز کے اعلان پر اپوزیشن حیران رہ گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…