جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ٹڈیاں پکڑو پیسے لو ، منصوبے کے تحت فی خاندان کو کتنے ہزار روپے ملیں گے ؟ حکومت کانیا منصوبہ

datetime 25  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے ٹڈیوں سے بائیو کمپوسٹ کھاد بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل سے کھاد بنانے کا منصوبہ منظوری کے مرحلےمیں ہے اورٹڈی دل کوبائیو کمپوسٹ کھاد میں تبدیل کیا جائے گا۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق وزرات نے بتایا کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا،

کھاد بنے گی اور ٹڈی دل پر کنٹرول بھی ہوسکے گا۔اعلامیے کے مطابق مقامی افراد کی جمع کی ہوئی ٹڈیوں کو بائیو کمپوسٹ میں تبدیل کیا جائے گا، ٹڈیوں سے بنی کھاد میں 9 فیصد نائٹروجن اور 7 فیصد فاسفورس ہوگا، ٹڈی دل سے اعلیٰ نامیاتی کھاد بنے گی جسے زرعی شعبے میں استعمال کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نامیاتی زرعی کھاد کے استعمال کے فروغ کے لیے مارکیٹنگ اور تقسیم کا طریقہ کاربھی بنایا جائے گا جب کہ پائلٹ پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ چولستان اور تھر میں کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ٹڈیاں جمع کرنے کے تحت کمیونٹی کے لیے بہاولپور، عمرکوٹ، لکی مروت، خاران ڈرائی لینڈ سینٹرآف بلوچستان، تربت، لسبیلا اور خضدار میں مراکز قائم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹڈیوں سے بنی کھاد سے فصلوں کی پیداواری صلاحیت 10 سے 15 فیصد بہتر ہوگی جب کہ کیمیائی کھادوں کے استعمال میں 25 فیصد تک کمی آئے گی۔اعلامیے کے مطابق منصوبے کے پہلے سال ایک ارب روپے کی کھاد تیار کی جائے گی، ایک لاکھ ٹن ٹڈیوں میں سے 70،000 ٹن کھاد تیار کی جائے گی، اس پروجیکٹ کے تحت فی خاندان اوسطاً 6 ہزار روپے ماہانہ کما سکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کرکے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جب کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے کئی ہیکٹر اراضی پر اسپرے کیا گیا تاہم ٹڈیوں کے حملے جاری ہیں۔دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ کورونا وائرس سے بڑا معاشی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…