منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن ایک بار پھر متحرک نئی حکمت عملی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے جلد اے پی سی بلانے پر غور شروع کردیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی کے لئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اکرم درانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے جلد اسلام آباد میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے ،اس ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت ہوگی،ملاقات میں اختر مینگل کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی سمیت دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ اور کورونا کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ،پیپلز پارٹی کی جانب سے چھ رکنی اے پی سی کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں رابطے کرنے والی چھ رکنی کمیٹی میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان،رضا ربانی، فرحت اللہ بابر اور نوید قمر شامل ہیں پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری کے مطابق کوروناکے حوالے سے حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، بجٹ میں کورونا کے پیش نظر کوئی اقدامات نہیں ہیں موجود صورتحال کے حوالے سیسیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں اورجلد ہی ملک بھر کی جماعتوں کی اے پی سی بلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…