لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کو آج صبح 11 بجے طلبی کا نوٹس دیا گیا ہے ۔خواجہ آصف کو کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔خواجہ آصف پر عائد الزامات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی
سیالکوٹ کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی ۔خواجہ اصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت نہیں کی ۔ ذرائع کے مطابق خواجہ اصف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے سرکاری محکموںسے منظوری لی ۔