اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پارٹی ڈسپلن پرپابندی، وزیراعظم عمران خان نے اراکین کو اہم حکم جاری کر دیا

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنا تمام اراکین کی ذمہ داری ہے اور اس کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنا تمام اراکین کی ذمہ داری ہے اور اس کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم نے کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ پبلک کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ہوائی حادثات کی رپورٹس پبلک کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ چینی اور گندم بحران کی رپورٹ بھی موجودہ حکومت نے پبلک کی۔ پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کے فیصلوں اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس سے قبل وزیراعظم نے فیصل وواڈا، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے بھی ملاقات کی اور انہیں اتحاد کے ساتھ پارٹی وژن کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا سے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران گرما گرمی اور فواد چودھری کے انٹرویو پر گفتگو کی جبکہ اسدعمر اور شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو اپنے موقف سے اگاہ کیا۔ اسد عمر، فواد چودھری اور عثمان ڈار کی بھی ملاقات ہوئی جس میں فواد چودھری نے اپنے انٹرویو سے متعلق وضاحت کی۔نجی ٹی و ی کے مطابق دونوں وزرا نے گلے شکوے ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں، غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں اور ہم نے مل کر پارٹی کیلئے کام کرنا ہے۔اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے کبھی جہانگیر ترین کے بارے میں کچھ نہیں کہا، میں نہیں مانتا کہ مجھے جہانگیر ترین نے نکلوایا، جو فیصلے ہوئے وہ وزیراعظم نے خود کیے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…