اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

چین زندگی کے ہر شعبے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو یقین دہانی

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے) کی میڈیکل ٹیم نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر ژائو فیو کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کے

خلاف پاکستان کے موثر اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کورونا سے لڑنے کے لیے چین کے بروقت طبی تعاون اور پاکستان کی مدد کے لیے اپنی میڈیکل ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈنے میں دنیا تاحال مصروف ہے، ملٹی نیشنل سپورٹ اور عالمگیر تعاون سے وبا کے طبی اور معاشی اثرات سے نمٹیں گے۔چین کے فوجی وفد نے آرمی چیف کو یقین دہانی کرائی کہ چین زندگی کے ہر شعبے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…