اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے بھی نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار متفقہ طورپر منظور کرلی ۔ بدھ کو سینٹ میں نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔سینیٹ آف پاکستان نے نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی۔