ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

پہلے جو کام ایک ہزار میں ہوتا تھا آج 30ہزار میں ہو رہا ہے ، نوکریاں بکنے لگیں ، کرپشن ریٹ بڑھ گیا ، آئندہ الیکشن میں برا سلوک ، کھلاڑی اپنی حکومت پر برس پڑا

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں ہم سے برا سلوک ہو گا ۔عوام پی ٹی آئی سے سخت ناراض ہے ، قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عمران خان کے پاس اتنی بڑی سپورٹ تھی ،

پھر یہ صورتحال ہے ، ہم روز اپنے ڈیر ے پر بیٹھتے ہیں ہمیں معلوم ہے لوگ کتنا ناراض ہیں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود لوگوں کو نہیں مل رہا ، پیٹرول نہ ملنے کے ذمہ دار غیر منتخب افراد جن سے کوئی پوچھ نہیں رہا ، سکھر تک موٹروے پر کوئی پیٹرول پمپ نہیں موٹروے سے اتر کر ملتان سے پیٹرول ڈلوانا پڑتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جو 10ہزار کی کرپشن ہوتی تھی وہ آج 30ہزار ہو گئی ہے، جب سے پاکستان بنا کبھی بیور و کریسی اتنی مضبو ط نہیں ہوئی جتنی آج ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپنی حکومت پر ہی برس پڑے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجا ریاض نے کہا کہ فیصل آباد سے ملتان تک پیٹرول نہیں مل رہااور پنکچر کی دکان تک نہیں ہے۔بغیر اجازت بولنے پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے راجہ ریاض کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ آپ خاموش ہو جائیں، جو بات کرنی ہے اپنی باری پر بات کر لیں۔بولنے کی اجازت نہ ملنے پر راجہ ریاض احتجاجاً قومی اسمبلی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…